ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات دلت معاملہ میں نیاموڑ،سی آئی ڈی نے کہا، گائے کو شیروں نے مارا تھا

گجرات دلت معاملہ میں نیاموڑ،سی آئی ڈی نے کہا، گائے کو شیروں نے مارا تھا

Wed, 27 Jul 2016 19:53:10    S.O. News Service

احمد آباد27جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گجرات پولیس نے کہاہے کہ ریاست کے اناقصبے میں جس گائے کی کھال اتارنے کو لے کر دلتوں کی وحشیانہ پٹائی کی گئی تھی اسے شیروں نے ماراتھا۔دلتوں کی پٹائی کے اس واقعہ کی چوطرفہ مذمت ہوئی ہے جس کے بعدبی جے پی سرکاربیک فٹ پرآگئی ہے۔اوراب اس دعویٰٰ ٰکے بعدوہ مزیدبیک فٹ پرآسکتی ہے۔ سمدھیالا گاؤں کے قریب دلتوں کی بے رحمانے طریقے سے پٹائی کے معاملے کی تحقیقات کر رہے سی آئی ڈی محکمہ کے حکام نے کہا ہے کہ عینی شاہدین کے حوالے سے ان کوپتہ چلا ہے کہ گائے کو10اور11جولائی کی درمیانی رات میں شیروں نے مارا تھا۔تحقیقات کی نگرانی کر رہے سی آئی ڈی انسپکٹر ایس ایس ترویدی نے کہاکہ ہماری تحقیقات کے دوران عینی شاہدین نے ہمیں بتایاکہ شیروں نے موٹے سمدھیالاکے قریب بیدیا گاؤں میں ایک گائے کو مارا اور اسی رات ارد گرد کے دیہات میں تین دیگر گایوں کو مارا۔اگلی صبح دلت کمیونٹی کے لوگوں کو گائے کی لاشوں کولے جانے کیلئے بلایاگیا۔ایسے میں یہ واضح ہے کہ متاثرہ گوہتیا میں شامل نہیں تھے۔یہ گاؤں گرابیارنی کے قریب ہے، ایسے میں شیروں کا وہاں ظاہر ہونا عام بات ہے۔کچھ گاؤں تو اس کورڈور کے تحت آتے ہیں جوجنگلی بلیوں کے گھومنے کے لیے ہے۔ترویدی نے کہا کہ یہ اب تحقیقات کاموضوع ہے کہ دلت کمیونٹی کے لوگ جب مری ہوئی گائے کی کھال اتار رہے تھے تو اس وقت شرپسندوں کو کس نے بلایاتھااور گوہتیا کو لے کر غلط معلومات دینے کے پیچھے مقصد کیا تھا۔


Share: